کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر غضبناک نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 12156
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوْحَى اللَّهُ إِلَى مَلَكٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَنِ اقْلِبْ مَدِينَةَ كَذَا وَكَذَا عَلَى أَهْلِهَا . قَالَ : إِنَّ فِيهَا عَبْدَكَ فُلَانًا لَمْ يَعْصِكَ طَرْفَةَ عَيْنٍ ؟ قَالَ : اقْلِبْهَا عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ ، فَإِنَّ وَجْهَهُ لَمْ يَتَمَعَّرْ فِي سَاعَةٍ قَطُّ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَيْفٍ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ ، وَوَثَّقَ عَمَّارَ بْنَ سَيْفٍ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَجَمَاعَةٌ ،وَرَضِيَ أَبُو حَاتِمٍ عُبَيْدَ بْنَ إِسْحَاقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتے کی طرف یہ وحی کی کہ تم فلاں فلاں شہر کو ، اس کے رہنے والوں پر الٹا دو ، اس فرشتے نے عرض کی : اس شہر میں تیرا فلاں بندہ رہتا ہے ، جس نے پلک جھپکنے کے عرصے کے لئے بھی تیری نافرمانی نہیں کی ، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اس شہر کو اس شخص پر اور ان لوگوں پر الٹا دو ! کیونکہ اُس ( نیک ) شخص کا چہرہ گھڑی بھر کے لئے بھی میری ذات کی خاطر متغیر ( یعنی غضبناک ) نہیں ہوا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبید بن اسحاق عطار کی عمار بن سیف سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں ، عمار بن سیف کو عبداللہ بن مبارک اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم ، عبید بن اسحاق نامی راوی سے راضی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبید بن اسحاق عطار کی عمار بن سیف سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں ، عمار بن سیف کو عبداللہ بن مبارک اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم ، عبید بن اسحاق نامی راوی سے راضی ہیں ۔