کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا
حدیث نمبر: 12108
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ : أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ فِي أُمَّتِي قَوْمًا يُعْطَوْنَ مِثْلَ أُجُورِ أَوَّلِهِمْ يُنْكِرُونَ الْمُنْكَرَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، سَمِعَ مِنْهُ الثَّوْرِيُّ فِي الصِّحَّةِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن حضرمی بیان کرتے ہیں : مجھے اُن صاحب نے یہ بات بتائی ہے ، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے ، جنہیں امت کے پہلے لوگوں کے اجر کی مانند اجر دیا جائے گا ، یہ وہ لوگ ہوں گے جو منکر کا انکار کریں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، ثوری نے تندرستی کے زمانے میں اس سے سماع کیا ہے اور عبدالرحمن بن حضرمی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12108
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (62/4)»