حدیث نمبر: 12092
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ، وَإِنَّ أَجَلَ أُمَّتِي مِائَةٌ ، فَإِذَا مَرَّ عَلَى أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ أَتَاهَا مَا وَعَدَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہر امت کی ایک مخصوص مدت ہوتی ہے اور میری امت کی مدت ایک سو سال ہے ، جب میری امت پر ایک سو سال گزر جائیں گے ، تو ان کے پاس وہ چیز آ جائے گی ، جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 12093
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا : عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلًا ، وَإِنَّ لِأُمَّتِي مِائَةَ سَنَةٍ ، فَإِذَا مَرَّتْ عَلَى أُمَّتِي مِائَةُ سَنَةٍ أَتَاهَا مَا وَعَدَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ : يَعْنِي كَثْرَةَ الْفِتَنِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيجُ بْنُ أَبِي عَمْرٍو أَوْ حَدِيجُ بْنُ عَمْرٍو كَمَا هُوَ فِي إِحْدَى رِوَايَتَيِ الطَّبَرَانِيِّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَلَكِنِ ابْنُ لَهِيعَةَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرائی کی ایک روایت ، جو سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے ، اس میں یہ مذکور ہے : وہ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہر امت کی ایک مخصوص مدت ہوتی ہے اور میری امت کی مخصوص مدت ایک سوسال ہے ، جب میری امت پر ایک سو سال گزر جائیں گے ، تو ان پر وہ چیز آ جائے گی ، جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے ۔ “ ابن لہیعہ کہتے ہیں : اس سے مراد فتنوں کا زیادہ ہونا ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک راوی حدیج بن ابوعمرو ہے ، یا حدیج بن عمرو ہے ، جیسا کہ طبرانی کی دو روایات میں سے ایک میں یہ بات مذکور ہے ، اس راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، لیکن ابن لہیعہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 12094
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَكُلُّ مَا تُوعَدُونَ فِي مِائَةِ سَنَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے ساتھ جس چیز کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ، وہ سب ایک سو سال میں رونما ہو جائیں گی ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔