کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: مسلمانوں کے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 11950
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَعْلَمُ - مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ يَشُكُّ - قَالَ : " ذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ فِي الْجَنَّةِ يَكْفُلُهُمْ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ ، وَثَّقَهُ الْمَدِينِيُّ ، وَجَمَاعَةٌ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا : ” مسلمانوں کے بچے جنت میں ہوں گے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اُن کے کفیل ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت ہے ، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے ، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11950
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (326/2)»
حدیث نمبر: 11951
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ فِي الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : " النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمْ غَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کون جنت میں ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نبی جنت میں جائے گا ، شہید جنت میں جائے گا ، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے انہیں ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11951
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (838)»
حدیث نمبر: 11952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ : مَنْ فِي الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : " النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : کون جنت میں جائے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نبی جنت میں جائے گا ، شہید جنت میں جائے گا ، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن معاویہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11952
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2168) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12468)»
حدیث نمبر: 11953
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ " وَذَكَرَ ثَالِثًا فَذَهَبَ عَنِّي . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ مُخْتَارٍ ، تَكَلَّمَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ وَطَاعَةِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی ۔ “ راوی نے ایک اور بات بھی ذکر کی تھی ، لیکن وہ اگلے راوی کو بھول گئی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مختار بن مختار ہے ، جس کے بارے میں ازدی نے کلام کیا ہے اور ایک راوی ابن اسحاق ہے جو مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ، جو شوہر کے حق اور عورت کے شوہر کی اطاعت کرنے سے متعلق باب میں ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11953
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2169)»