مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُسْلِمِينَ . باب: مسلمانوں کے بچوں کا بیان
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ " وَذَكَرَ ثَالِثًا فَذَهَبَ عَنِّي . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ مُخْتَارٍ ، تَكَلَّمَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ وَطَاعَةِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا ، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی ۔ “ راوی نے ایک اور بات بھی ذکر کی تھی ، لیکن وہ اگلے راوی کو بھول گئی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مختار بن مختار ہے ، جس کے بارے میں ازدی نے کلام کیا ہے اور ایک راوی ابن اسحاق ہے جو مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ، جو شوہر کے حق اور عورت کے شوہر کی اطاعت کرنے سے متعلق باب میں ہے ۔