کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی “
حدیث نمبر: 11486
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ صَلَاةَ الْعِيدِ ، وَيَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیتے تھے اور یہ آیت تلاوت کرتے تھے : ” تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا ، جس نے پاکیزگی کو اختیار کیا اور اپنے پروردگار کے اسم کا ذکر کیا اور نماز ادا کی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 11487
وَعَنْ حَصِيلَةَ بِنْتِ وَاثِلَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ : إِلْقَاءُ الْقَمْحِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمُصَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَشْقَرَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
حصیلہ بنت واثلہ بیان کرتی ہیں : میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ( انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : ) ” تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا ، جس نے پاکیزگی اختیار کی اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتے ہوئے نماز پڑھی “ ۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس سے مراد عیدالفطر کے دن نماز کی ادائیگی سے پہلے ، عید گاہ میں گندم دینا ( یعنی صدقہ فطر ادا کرنا ) ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 11488
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى قَالَ : " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَخَلَعَ الْأَنْدَادَ وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ " وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ : " هِيَ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْمُحَافَظَةُ عَلَيْهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ شخص کامیاب ہو گیا ، جس نے پاکیزگی اختیار کی “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تمام شریکوں سے لاتعلق ہو جائے ، اور یہ گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ( تو ایسا شخص پاکیزگی اختیار کرنے والا شمار ہو گا ) ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اُس نے اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد ، پانچ نمازیں اور ان کو باقاعدگی سے ادا کرنا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے ۔