مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی “
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى قَالَ : " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَخَلَعَ الْأَنْدَادَ وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ " وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ : " هِيَ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْمُحَافَظَةُ عَلَيْهَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ شخص کامیاب ہو گیا ، جس نے پاکیزگی اختیار کی “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تمام شریکوں سے لاتعلق ہو جائے ، اور یہ گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ( تو ایسا شخص پاکیزگی اختیار کرنے والا شمار ہو گا ) ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اُس نے اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد ، پانچ نمازیں اور ان کو باقاعدگی سے ادا کرنا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے ۔