کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ ہر روز ایک کام میں ہوتا ہے “
حدیث نمبر: 11388
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنِيبٍ قَالَ : تَلَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا ذَاكَ الشَّأْنُ ؟ قَالَ : " أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا وَيُفَرِّجَ كَرْبًا وَيَرْفَعَ قَوْمًا وَيَضَعَ آخَرِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن منیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ آیت تلاوت کی : ” وہ ہر روز ایک کام میں ہوتا ہے “ ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کام کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ ( کام ) یہ ہے کہ وہ گناہ کی مغفرت کر دے ، پریشانی کو ختم کر دے ، کسی قوم کو بلندی عطا کر دے ، دوسروں کو پستی عطا کر دے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11388
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2266)»
حدیث نمبر: 11389
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ " وَيُجِيبَ دَاعِيًا " . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْلِهِ " وَيُجِيبَ دَاعِيًا " ، وَفِيهِ الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
امام بزار نے ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی وزیر بن صبیح ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11389
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى المسند (2267)»