مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ ہر روز ایک کام میں ہوتا ہے “
حدیث نمبر: 11389
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ " وَيُجِيبَ دَاعِيًا " . ¤ قُلْتُ : رَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْلِهِ " وَيُجِيبَ دَاعِيًا " ، وَفِيهِ الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
امام بزار نے ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” اور وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” وہ دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی وزیر بن صبیح ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔