کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ جو اپنے اموال ، رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 10883
عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ : الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً أَنَّهَا نَزَلَتْ فِي نَفَقَاتِ الْخَيْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَيَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُوهُ لَا يُعْرَفَانِ . ¤
محمد محی الدین
یزید بن عبداللہ بن عریب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کرتے ہیں : یہ آیت نازل ہوئی : ” وہ لوگ جو اپنے اموال ، رات میں اور دن میں ، پوشیدہ طور پر اور علانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہ آیت گھوڑوں پر خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے یزید بن عبداللہ اور اس کا والد یہ دونوں معروف نہیں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے یزید بن عبداللہ اور اس کا والد یہ دونوں معروف نہیں ہیں ۔
حدیث نمبر: 10884
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ : الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً قَالَ : نَزَلَتْ فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، كَانَتْ عِنْدَهُ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ ، فَأَنْفَقَ بِاللَّيْلِ وَاحِدًا ، وَبِالنَّهَارِ وَاحِدًا ، وَفِي السِّرِّ وَاحِدًا ، وَفِي الْعَلَانِيَةِ وَاحِدًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جو لوگ اپنے اموال رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں“ ۔ ( سیدنا عبداللہ بن عباس ) فرماتے ہیں : یہ آیت سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ان کے پاس چار درہم تھے انہوں نے ایک درہم رات کے وقت خرچ کر دیا ایک دن کے وقت خرچ کیا ، اور ایک پوشیدہ طور پر خرچ کیا ، اور ایک علانیہ طور پر خرچ کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن مجاہد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن مجاہد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔