مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ جو اپنے اموال ، رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 10883
عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ : الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً أَنَّهَا نَزَلَتْ فِي نَفَقَاتِ الْخَيْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَيَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُوهُ لَا يُعْرَفَانِ . ¤محمد محی الدین
یزید بن عبداللہ بن عریب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کرتے ہیں : یہ آیت نازل ہوئی : ” وہ لوگ جو اپنے اموال ، رات میں اور دن میں ، پوشیدہ طور پر اور علانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہ آیت گھوڑوں پر خرچ کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے یزید بن عبداللہ اور اس کا والد یہ دونوں معروف نہیں ہیں ۔