کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جس عورت کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس سے حد کو پرے کرنا
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورت سے حد کو پرے کر دیا گیا جس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10626
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ قَالَ : نُبِّئْتُ عَنْ عَلِيٍّ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبِكْرِ تُسْتَكْرَهُ عَلَى نَفْسِهَا ، أَنَّ لِلْبِكْرِ مِثْلَ صَدَاقِ إِحْدَى نِسَائِهَا ، وَلِلثَّيِّبِ مِثْلَ صَدَاقِ مِثْلِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الْكَرِيمِ . ¤
محمد محی الدین
عبدالکریم بیان کرتے ہیں مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ جس کنواری لڑکی کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس کے بارے میں وہ حضرات فرماتے ہیں کہ کنواری لڑکی کو اس جیسی کسی لڑکی مانند مہر ملے گا اور ثیبہ عورت کو بھی اس جیسی عورت کی مانند مہر ملے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند منقطع ہے اور عبدالکریم نامی راوی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10627
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ عَلِيًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ : إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا ، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین
عبدالکریم بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایسی کنیز کے بارے میں یہ فرمایا ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو کہ اگر تو وہ کنواری ہو تو پھر اس کی قیمت کا دسواں حصہ ادا کیا جائے گا اور اگر وہ ثیبہ ہو تو پھر اس کی قیمت کا بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10628
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع