مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ باب: جس عورت کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس سے حد کو پرے کرنا
حدیث نمبر: 10628
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ عَلِيًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ : إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا ، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالکریم بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایسی کنیز کے بارے میں یہ فرمایا ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو کہ اگر تو وہ کنواری ہو تو پھر اس کی قیمت کا دسواں حصہ ادا کیا جائے گا اور اگر وہ ثیبہ ہو تو پھر اس کی قیمت کا بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے ۔