مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَدِّ يَجِبُ عَلَى الضَّعِيفِ باب: کمزور شخص پر حد واجب ہونا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : ¤ أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ زَنَى ، فَسَأَلَهُ ، فَاعْتَرَفَ ، فَأَمَرَ بِهِ فَجُرِّدَ ، فَإِذَا هُوَ حَمْشُ الْخَلْقِ ، فَقَعَدَ فَقَالَ : " مَا يُبْقِي الضَّرْبُ مِنْ هَذَا شَيْئًا " . فَدَعَا بِأُثْكُولٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ ، فَضَرَبَهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا : تو اس نے اعتراف کر لیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے اوپری کپڑے اتارے گئے تو وہ انتہائی کمزور شخص تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر اسے ضرب لگائی گئی ، تو یہ زندہ نہیں رہے گا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاخ منگوائی جس میں ایک سو شاخیں تھیں اور ان کے ذریعے اسے ایک مرتبہ ضرب لگا دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔