عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَايَعَ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ وَهُمْ صِغَارٌ ، وَلَمْ يَبْقُلُوا ، وَلَمْ يَبْلُغُوا ، وَلَمْ يُبَايِعْ صَغِيرًا إِلَّا مِنَّا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَفِي تَرْجَمَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَغَيْرِهِ ، نَحْوُ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
امام محمد بن علی بن حسین ( یعنی امام باقر ) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے ، اُن کی کمسنی کے عالم میں ، اُن سے بیعت لی تھی ، جب ابھی یہ بالغ نہیں ہوئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ہمارے خاندان کے کمسن افراد سے بیعت لی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ،
یہ روایت ” مرسل “ ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے حالات میں اور دیگر حضرات کے حوالے سے اس کی مانند روایت مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ،
یہ روایت ” مرسل “ ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے حالات میں اور دیگر حضرات کے حوالے سے اس کی مانند روایت مذکور ہے ۔