کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: قیدی کا اسلام کا دعویٰ کرنا
حدیث نمبر: 9713
عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً فَأُتِيَ بِنَاسٍ مِنَ الْأَعْرَابِ فَادَّعَى الْإِسْلَامَ بَعْضُهُمْ فَقَالَ : " مَنْ شَهِدَ لَكَ ؟ " قَالَ : عَبَّادٌ . قَالَ : " يَا عَبَّادُ أَسَمِعْتَهُ ؟ " قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتُهُ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَأَعْتَقَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ . وَتَأْتِي قِصَّةُ الْعَبَّاسِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عباد بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی کچھ دیہاتی لوگوں کو پکڑ کر لایا گیا ان میں سے کسی نے اسلام کا دعوی کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تمہارے حق میں کون گواہی دے گا ؟ سیدنا عباد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے عباد ! کیا تم نے اسے سنا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ میں نے اس کو اس بات کی گواہی دیتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو آزاد قرار دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ جو غزوہ بدر کے موقع کے بارے میں ہے وہ آگے آئے گا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9713
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1729)»