کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جس کے ہاتھ پر کوئی اسلام قبول کرتا ہے
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَا مُعَاذُ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ عَلَى يَدَيْكَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشِّرْكِ خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ دُوَيْدَ بْنَ نَافِعٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا . وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے معاذ ! اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت نصیب کر دے جس کا تعلق مشرکین سے ہو یہ تمہارے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تمہیں سرخ اونٹ ملیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ دوید بن نافع نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں پہلے گزر چکی ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ دوید بن نافع نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں پہلے گزر چکی ہیں ۔
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ : " لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ عَلَى يَدَيْكَ رَجُلًا خَيْرٌ لَكَ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت دیدے یہ تمہارے لئے ان تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہو گا جن پر سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے “ ۔
وَفِي رِوَايَةٍ : قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا إِلَى الْيَمَنِ فَعَقَدَ لَهُ لِوَاءً فَلَمَّا مَضَى قَالَ : " يَا أَبَا رَافِعٍ ، الْحَقْهُ وَلَا تَدْعُهُ ، مِنْ خَلْفِهِ وَلْيَقِفْ وَلَا يَلْتَفِتْ حَتَّى أَجِيئَهُ " . فَأَتَاهُ فَأَوْصَاهُ بِأَشْيَاءَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ فِي الرُّوَاةِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّرِيقِ الْأُولَى ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا آپ نے ان کے لئے جھنڈا باندھا جب وہ چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابورافع تم اس کے پاس جا کے اسے ملوا سے تم پیچھے سے نہ بلانا اور وہ مڑ کے نہ دیکھے جب تک میں اس کے پاس نہیں آ جاتا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے آپ نے انہیں کچھ باتوں کی تلقین کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام یزید بن ابوزیاد کے حوالے سے نقل کی ہے جس کا ذکر امام مزی نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کرنے والے افراد میں کیا ہے ابن حبان نے ان کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے پہلے طریق کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ فَهُوَ مَوْلَاهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کے ہاتھ پر کوئی شخص اسلام قبول کر لے تو وہ اس کے ساتھ نسبت ولاء رکھے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔