حدیث نمبر: 9509
عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ : " أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک
یہ روایت پہنچی ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ) ” سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
یہ روایت پہنچی ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ) ” سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 9510
وَلَهُ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ " . قِيلَ : فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - " . قِيلَ : فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ " . ¤ وَرَوَى مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذَا ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ . ¤
محمد محی الدین
ان کے حوالے سے معجم صغیر میں یہ بات منقول ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں عرض کی گئی : کون سی ہجرت زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : یہ کہ تم اس چیز سے لاتعلق ہو جاؤ جو تمہارے پروردگار کو ناپسند ہو عرض کی گئی کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس شخص کا جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے ۔ امام مسلم نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ امام ابویعلیٰ اور معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام أحمد نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے ۔