مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ أَيِّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ باب: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟
حدیث نمبر: 9509
عَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ قَالَ : " أَفْضَلُ الْجِهَادِ مِنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهَرِيقَ دَمُهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک
یہ روایت پہنچی ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ) ” سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جس کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔