حدیث نمبر: 9256
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَدَا جَفَا وَمَنْ تَبِعَ الصَّيْدَ غَفَلَ ، وَمَنْ أَتَى أَبْوَابَ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ ، وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنَ السُّلْطَانِ قُرْبًا إِلَّا ازْدَادَ مِنَ اللَّهِ بُعْدًا " . ¤ قُلْتُ : لَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي مِنْ أَبِي دَاوُدَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْحَسَنَ بْنَ الْحَكَمِ النَّخْعِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بدوی زندگی اختیار کرتا ہے اس میں سختی آ جاتی ہے ، جو شخص شکار کے پیچھے جاتا ہے وہ غفلت کا شکار ہو جاتا ہے ، جو شخص سلطان کے دروازے پر جاتا ہے ، وہ آزمائش میں مبتلا ہو جاتا ہے اور بندہ ، سلطان کے جتنا زیادہ قریب ہوتا ہے ، وہ ( بندہ ) اللہ تعالیٰ سے اُتنا ہی دور ہوتا چلا جاتا ہے “ ۔ میں یہ کہتا ہوں : میں نے اپنے پاس موجود ” سنن ابوداؤد “ کے نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف حسن بن حکم نخفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت نہیں پائی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف حسن بن حکم نخفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حدیث نمبر: 9257
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزَءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَيَكُونُ بَعْدِي سُلْطَانُ الْفِتَنِ عَلَى أَبْوَابِهِمْ كَمَبَارِكِ الْإِبِلِ لَا يُعْطُونَ أَحَدًا شَيْئًا إِلَّا أُخِذَ مِنْ دِينِهِ مِثْلُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے ، جن کے دروازوں پر فتنے یوں ہوں گے ، جیسے اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے ، وہ کسی شخص کو اگر کوئی چیز دیں گے ، تو اُسی حساب سے اُس شخص کا دین واپس لے لیا جائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسان بن غالب ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسان بن غالب ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 9258
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلْمَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِيَّاكُمْ وَأَبْوَابَ السَّلَاطِينِ فَإِنَّهُ أَصْبَحَ صَعْبًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
بنوسلمیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سلاطین کے دروازوں سے بچ کے رہو ! کیونکہ یہ مشقت کا شکار کر دیتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔