مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ مُلْكِ جَهْجَاهٍ . باب: جہجاہ کی حکومت
حدیث نمبر: 9255
عَنْ عِلْبَاءٍ السُّلَمِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمْلُكَ النَّاسَ رَجُلٌ مِنَ الْمَوَالِي يُقَالُ لَهُ : جَهْجَاهٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علباء سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہو گی ، جب تک ” موالی “ سے تعلق رکھنے والا ، ایک شخص لوگوں کا بادشاہ نہیں بنے گا ، اور اس کا نام ” جہجاہ “ ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔