عَنْ عُمَرَ قَالَ : ذُكِرَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُدْلِينَ مِنَ الثِّيَابِ ؟ قَالَ : " شِبْرًا " فَقُلْنَ : شِبْرٌ قَلِيلٌ تَخْرُجُ مِنْهُ الْعَوْرَةُ قَالَ : " فَذِرَاعًا " قُلْنَ : تَبْدُو أَقْدَامُهُنَّ قَالَ : " ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَى ذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ذکر کیا گیا کہ وہ کتنا دامن لٹکا سکتی ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک بالشت ، آن ازواج نے عرض کی : ایک بالشت ، تو تھوڑا ہوتا ہے ، اس میں پردے والا حصہ ، تو نکل آئے گا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک ذراع ، انہوں نے عرض کی : اس صورت میں ، تو قدم ظاہر ہوں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ذراع اس سے زیادہ نہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بَعْضَ نِسَائِهِ وَشَبَرَ مِنْ ذَيْلِهَا شِبْرًا أَوْ شِبْرَيْنِ وَقَالَ : " لَا تَزِدْنَ عَلَى هَذَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض ازواج کو کھڑا کیا اور ان کے دامن میں سے ایک یا دو بالشت لٹکا کر فرمایا : تم اس سے زیادہ نہ کرنا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَبَرَ لِفَاطِمَةَ مِنْ عَقِبِهَا شِبْرًا وَقَالَ : " هَذَا ذَيْلُ الْمَرْأَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پشت سے ان کا دامن ایک بالشت لٹکایا اور فرمایا : عورت کا دامن اتنا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔