حدیث نمبر: 8545
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الِارْتِدَاءُ لُبْسَةُ الْعَرَبِ ، وَالِالْتِفَاعُ لُبْسَةُ الْإِيمَانِ " وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَلَفَّعُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ الشَّامِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَنُقِلَ عَنْ بَعْضِهِمْ تَوْثِيقُهُ وَلَمْ يَصِحَّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چادر اوڑھنا عربوں کا لباس ہے ، اور التفاع ( اشتمال کے طور پر اوڑھنا ) ایمان کا لباس ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم التفاع ( یعنی اشتمال کے طور پر چادر اوڑھا ) کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان شامی ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے بعض حضرات سے اس کی توثیق نقل کی گئی ہے ، اور یہ مستند طور پر ثابت نہیں ہے ( یا درست نہیں ہے ) ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8545
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً