مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ . باب: اس چیز کا بیان ، جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے
وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ : لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ مِنْهَا عَلَى شَيْءٍ ، وَذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي بَابِ مَا يُسْكِرُ فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْوَرَقَةِ بِمَقْلُوبِهَا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے ، اُس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق باشی ہے عقیلی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں ، جن میں سے کسی نے اس کی متابعت نہیں کی گئی امام ذہبی نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جو اس چیز سے متعلق باب میں ہے جو نشہ کر دے وہ اس ورق کے آغاز میں گزری ہے ، جو پلٹا گیا ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔