کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: دودھ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8022
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى مُعَاوِيَةَ فَأَجْلَسَنَا عَلَى الْفِرَاشِ ثُمَّ أُتِينَا بِالطَّعَامِ فَأَكَلْنَا ، ثُمَّ أُتِينَا بِالشَّرَابِ فَشَرِبَ مُعَاوِيَةُ ثُمَّ نَاوَلَ أَبِي [ ثُمَّ قَالَ : مَا شَرِبْتُهُ مُنْذُ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ : كُنْتُ أَجْمَلَ شَبَابِ قُرَيْشٍ وَأَجْوَدَهُ ثَغْرًا وَمَا مِنْ شَيْءٍ أَجِدُ لَهُ لَذَّةً كَمَا كُنْتُ أَجِدُهُ وَأَنَا شَابٌّ غَيْرُ اللَّبَنِ وَإِنْسَانٌ حَسَنُ الْحَدِيثِ يُحَدِّثُنِي . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي كَلَامِ مُعَاوِيَةَ شَيْءٌ تَرَكْتُهُ . ¤
محمد محی الدین
عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں : میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے ہمیں بچھونے پر بٹھا دیا پھر کھانا لایا گیا ہم نے اسے کھا لیا پھر مشروب لایا گیا ۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر اُسے میرے والد کی طرف بڑھایا تو انہوں نے کہا: میں نے اسے اس وقت سے نہیں پیا جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے ، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں قریش کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے عمدہ دانتوں کا مالک تھا ، اور جب میں نوجوان تھا تو مجھے کسی بھی چیز کی اتنی لذت محسوس نہیں ہوتی تھی ، جتنی دودھ کی لذت محسوس ہوتی تھی اور اس انسان ( کی ہم نشینی سے لذت محسوس ہوتی تھی ) جو میرے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عمدہ بات چیت کرتا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے کلام میں ایک ایسی چیز تھی جسے میں نے ترک کر دیا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8022
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (347/5)»
حدیث نمبر: 8023
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ عَلَى ابْنِ مُطِيعٍ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ فَقَالَ : وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَمَرْحَبًا وَأَهْلًا وَسَهْلًا بِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ضَعُوا لَهُ وِسَادَةً فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ : اللَّبَنُ وَالْوِسَادَةُ وَالدُّهْنُ " مَا جَلَسْتُ عَلَيْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
مسلم بن جندب بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ابن مطیع کے پاس آیا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ پر سلام ہو ۔ انہوں نے کہا: آپ پر بھی سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں اے ابوعبدالرحمن آپ کو خوش آمدید ہے ( پھر انہوں نے اپنے خادموں سے کہا: ( ان کے لئے تکیہ رکھو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا ” تین چیزوں کو واپس نہیں کیا جائے گا دودھ ، تکیہ اور تیل “ ۔ تو میں نے اس پر نہیں بیٹھنا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 8023
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيرہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13279)»