حدیث نمبر: 7995
عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الْقِثَّاءُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی پسند تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، لیکن مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 7996
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : أُورِيتُ فِي يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِثَّاءً وَفِي شِمَالِهِ رُطَبَاتٍ وَهُوَ يَأْكُلُ مِنْ ذَا مَرَّةً وَمِنْ ذَا مَرَّةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں ہاتھ میں ککڑی اور بائیں ہاتھ میں کھجوریں دیکھیں کبھی آپ اس میں سے کھا رہے تھے اور پھر اس میں سے کھا رہے تھے ( یعنی ایک لقمہ اس میں سے لیتے تھے ایک اس میں سے لیتے تھے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جس میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جس میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ، اور وہ متروک ہے ۔