مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِطِّيخِ وَالرُّطَبِ . باب: تربوز اور کھجور کا بیان
حدیث نمبر: 7997
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بِيَمِينِهِ ، وَالْبِطِّيخِ بِيَسَارِهِ ، فَيَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالْبِطِّيخِ ، وَكَانَ أَحَبَّ الْفَاكِهَةِ إِلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ سے کھجور کھا رہے تھے اور بائیں ہاتھ میں تربوز تھا آپ تربوز کے ساتھ کھجوریں کھا رہے تھے تربوز آپ کے نزدیک پھلوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے ، اور وہ متروک ہے ۔