مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْقِثَّاءِ وَالرُّطَبِ . باب: ککڑی اور کھجور کا بیان
حدیث نمبر: 7996
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : أُورِيتُ فِي يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِثَّاءً وَفِي شِمَالِهِ رُطَبَاتٍ وَهُوَ يَأْكُلُ مِنْ ذَا مَرَّةً وَمِنْ ذَا مَرَّةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں ہاتھ میں ککڑی اور بائیں ہاتھ میں کھجوریں دیکھیں کبھی آپ اس میں سے کھا رہے تھے اور پھر اس میں سے کھا رہے تھے ( یعنی ایک لقمہ اس میں سے لیتے تھے ایک اس میں سے لیتے تھے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے جس میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ، اور وہ متروک ہے ۔