مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الذُّبَابِ يَقَعُ فِي الْإِنَاءِ . باب: مکھی کا برتن میں گر جانا
حدیث نمبر: 7994
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْمِسْهُ فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی مکھی تم میں سے کسی ایک کے برتن میں گر جائے ، تو آدمی کو اسے ڈبو دینا چاہیے کیونکہ اس کے دو پروں میں سے ایک میں بیماری ہوتی ہے ، اور دوسرے میں شفاء ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔