کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: میاں بیوی کے لئے کیا دعا کی جائے ؟
حدیث نمبر: 7543
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَةً كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا خُصُومَةٌ فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ : هَذَا زَوْجِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا فِي الْأَرْضِ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهُ . وَقَالَ الْآخَرُ : هَذِهِ امْرَأَتِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا فِي الْأَرْضِ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهَا . فَأَمَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدْنُوَا إِلَيْهِ ، ثُمَّ دَعَا لَهُمَا فَلَمْ يَفْتَرِقَا مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى قَالَتِ الْمَرْأَةُ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ . وَقَالَ الزَّوْجُ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک عورت کی اپنے شوہر کے ساتھ ناچاقی چل رہی تھی وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عورت نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ میرا شوہر ہے اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے زمین میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ ہو شوہر نے کہا: یہ میری بیوی ہے اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے زمین کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا وہ دونوں آپ کے قریب ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دعا کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر جانے سے پہلے عورت نے یہ کہا: اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی ہے جو میرے نزدیک اس شخص سے زیادہ محبوب ہو اور شوہر نے کہا: اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی ہے ، جو میرے نزدیک اس عورت سے زیادہ محبوب ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے جو امام طبرانی کا استاد ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7543
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف