کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل کتاب کی خواتین کا بیان
حدیث نمبر: 7444
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ ) . فَحُجِزَ النَّاسُ عَنْهُنَّ حَتَّى نَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا : ( الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ) ، ( وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ ) . فَنَكَحَ النَّاسُ نِسَاءَ أَهْلِ الْكِتَابِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہ آیت نازل ہوئی : ” تم مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو ! جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں “ تو لوگ ان عورتوں سے رک گئے ، یہاں تک کہ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی : ” اب تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دے دی گئی ہیں “ ” اہل ایمان میں سے پاک دامن عورتیں اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی ، اُن میں سے پاک دامن عورتیں “ تو لوگوں نے اہل کتاب کی خواتین سے نکاح کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7444
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12607)»