کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس عورت کا بیان ، جو جنت میں داخل ہو گی اور ( دنیا میں ) اس کے ایک سے زیادہ شوہر رہے ہوں
حدیث نمبر: 7424
عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ : خَطَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ بَعْدَ وَفَاةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَتْ أُمُّ الدَّرْدَاءِ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ تُوَفِّي عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ فَهِيَ لِآخِرِ أَزْوَاجِهَا " . وَمَا كُنْتُ لِأَخْتَارَ عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ . ¤ فَكَتَبَ إِلَيْهَا مُعَاوِيَةُ : فَعَلَيْكِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّهَا مَحْسَمَةٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
عطیہ بن قیس کلاعی بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد سیده ام درداء رضی اللہ عنہ کو شادی کا پیغام بھیجا ، تو سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ، وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس عورت کا شوہر انتقال کر جائے اور وہ عورت اس شوہر کے بعد کوئی اور شادی کر لے ، تو وہ اپنے آخری شوہر کو ملے گی “ ۔ ( پھر سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ) میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ پر کسی کو اختیار نہیں کروں گی ۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو خط لکھا کہ آپ پر روزے رکھنا لازم ہے ، کیونکہ یہ جلا دیں گے ( یعنی یہ نکاح کی خواہش کو ختم کر دیں گے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔