کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی کنیز کو آزاد کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ شادی نہیں کرتا
حدیث نمبر: 7350
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ سُرِّيَّتَهُ ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا كَمَثَلِ الَّذِي أَهْدَى بَدَنَةً ، ثُمَّ رَكِبَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص اپنی کنیز کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لیتا ہے ، اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے ، جو قربانی کا جانور اونٹ بھیجتا ہے اور پھر اس پر سوار ہو جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 7351
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَرْبَعَةٌ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ : أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَعْجَبَتْهُ فَأَعْتَقَهَا ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ سَادَتِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چار لوگوں کو ان کا اجر دگنا دیا جائے گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو ، اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو ، جو مسلمان ہو اور وہ شخص جس کے پاس کوئی کنیز ہو ، وہ کنیز اسے اچھی لگتی ہو ، وہ اسے آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لے ، اور وہ غلام ، جو کسی کی ملکیت ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے حق اور اپنے آقا کے حق کو ادا کرتا ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔