مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الَّذِي يَعْتِقُ أَمَتَهُ ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْهَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنی کنیز کو آزاد کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ شادی نہیں کرتا
حدیث نمبر: 7350
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ سُرِّيَّتَهُ ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا كَمَثَلِ الَّذِي أَهْدَى بَدَنَةً ، ثُمَّ رَكِبَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص اپنی کنیز کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لیتا ہے ، اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے ، جو قربانی کا جانور اونٹ بھیجتا ہے اور پھر اس پر سوار ہو جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔