مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْجَدِّ مِنَ الْأَمَةِ الْمَمْلُوكَةِ . باب: مملوکہ کنیز میں سے دادا کی اولاد کا حکم
حدیث نمبر: 7352
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنَّ عَمِّي أَنْكَحَنِي وَلِيدَتَهُ ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي ، وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَرِقَّهُمْ ؟ فَقَالَ : لَيْسَ ذَلِكَ لَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
مستورد بن احنف بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میرے چچا نے اپنی کنیز کے ساتھ میری شادی کروا دی ، اس کنیز نے میرے بچوں کو جنم دیا ، اب میرا چچا یہ چاہتا ہے کہ ان بچوں کو اپنا غلام بنا لے ، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اسے اس بات کا حق نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔