کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: خواتین سے محبت کرنا
حدیث نمبر: 7336
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْخَيْلِ ، ثُمَّ قَالَ [ اللَّهُمَّ ] عُقْرًا الْإِبِلُ النِّسَاءُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کوئی بھی چیز ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک گھوڑوں سے زیادہ پسندیدہ نہیں تھی ، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ ! معافی کا سوال ہے ، البتہ خواتین کا معاملہ مختلف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7336
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (27/5)»
حدیث نمبر: 7337
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ إِلَّا نِسَاءَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہم نے تمہاری دنیا میں سے صرف خواتین حاصل کی ہیں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7337
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1933)»