حدیث نمبر: 7324
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِعِزِّهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا ذُلًّا ، وَمَنْ تَزَوَّجَهَا لِمَالِهَا لَمْ يَزِدْهُ إِلَّا فَقْرًا ، وَمِنْ تَزَوَّجَهَا لِحُسْنِهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا دَنَاءَةً ، وَمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لَمْ يَتَزَوَّجَهَا إِلَّا لِيَغُضَّ بَصَرَهُ أَوْ لِيُحْصِنَ فَرْجَهُ أَوْ لِيَصِلَ رَحِمَهُ ؛ بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهَا وَبَارَكَ لَهَا فِيهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی عورت کے عزت دار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس شخص کی ذلت میں اضافہ کرے گا ، جو شخص عورت کے مال کی وجہ سے ، اس کے ساتھ شادی کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس شخص کی غربت میں اضافہ کرے گا ، جو شخص عورت کے حسن کی وجہ سے ، اس کے ساتھ شادی کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کو بے حیثیت کرے گا ، اور جو شخص عورت کے ساتھ شادی کرے اور اس کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ اپنی نگاہ کو جھکا کے رکھے ، یا اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے ، یا صلہ رحمی کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو عورت میں اور اس عورت کو اس شخص میں برکت نصیب کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔