کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ( غلام ) آزاد کرنا
حدیث نمبر: 7251
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ كَانَ عَلَيْهَا رَقَبَةٌ مِنْ وَلِدِ إِسْمَاعِيلَ فَجَاءَ سَبْيٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ خَوْلَانَ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ فَنَهَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، ثُمَّ جَاءَ سَبْيٌ مِنْ مُضَرَ مِنْ بَنِي الْعَنْبَرِ ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤ وَفِي الْمَنَاقِبِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ان کے ذمہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنا لازم تھا ، یمن سے خولان قبیلے کے کچھ قیدی آئے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے کسی کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع کر دیا ، پھر مضر قبیلے میں سے بنو عنبر کے کچھ قیدی آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ اُن میں سے کسی کو آزاد کر دیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔ ” مناقب “ سے متعلق باب میں ، اس نوعیت کی دیگر احادیث آئیں گی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العتق / حدیث: 7251
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (263/6)»