حدیث نمبر: 7238
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " عَبْدٌ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيَهِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ قَبْلَ مَوَالِيهِ بِسَبْعِينَ خَرِيفًا ، فَيَقُولُ السَّيِّدُ : رَبِّ هَذَا كَانَ عَبْدِي فِي الدُّنْيَا قَالَ : جَازَيْتُهُ بِعَمَلِهِ وَجَازَيْتُكَ بِعَمَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَارُ ، عَنْ أَبِيهِ ، قُلْتُ : وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ يَحْيَى ، وَأَبُوهُ ذَكَرَهُ الْخَطِيبُ ، وَلَمْ يُجِرِّحْهُ ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ غلام ، جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہو اور اپنے آقاؤں کی اطاعت کرتا ہو ، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے آقاؤں سے ستر سال پہلے جنت میں داخل کر دے گا ، اس کا آقا کہے گا : اے میرے پروردگار ! یہ دنیا میں میرا غلام تھا ، تو پروردگار فرمائے گا : میں نے اس کے عمل کا بدلہ اسے دیا ہے ، اور تمہارے عمل کا بدلہ تمہیں دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : بیٹی بن عبداللہ بن عبدویہ صفار ، اپنے والد کے حوالے اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو یحیی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اور اس کے والد کا ذکر خطیب نے کیا ہے ، لیکن انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی ہے اور اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

حدیث نمبر: 7239
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ عَبْدًا دَخَلَ الْجَنَّةَ فَرَأَى عَبْدَهُ فَوْقَ دَرَجَتِهِ فَقَالَ : يَا رَبِّ هَذَا عَبْدِي فَوْقَ دَرَجَتِي ؟ قَالَ : نَعَمْ جَزَيْتُهُ بِعَمَلِهِ وَجِزْيَتُكَ بِعَمَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک شخص جنت میں داخل ہوا ، تو اس نے اپنے غلام کو اپنے سے اوپر کے درجہ میں پایا ، تو عرض کی : اے میرے پروردگار ! یہ میرا غلام میرے سے اوپر والے درجہ میں ہے ؟ پروردگار نے فرمایا : جی ہاں ! میں نے اسے اس کے عمل کی جزا دی ہے ، اور تمہیں تمہارے عمل کی جزا دی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 7240
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَّلُ سَابِقٍ إِلَى الْجَنَّةِ مَمْلُوكٌ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو صَيْفِيٍّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ، پہلا فرد وہ غلام ہو گا ، جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہو گی ، اور اپنے آقاؤں کی اطاعت کی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ابوصیفی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ابوصیفی ہے اور وہ متروک ہے ۔