حدیث نمبر: 7237
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا خَفَّفْتَ عَنْ عَامِلِكَ مِنْ عَمَلِهِ ، فَإِنَّ أَجْرَهُ فِي مَوَازِينِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . وَعَمْرٌو هَذَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ : لَمْ يَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . فَإِنْ كَانَ كَذَلِكَ فَالْحَدِيثُ مُرْسَلٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا عَمْرٌو . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم اپنے کام کرنے والے کے کام میں جو تخفیف کرو گے ، تو اس کا اجر تمہارے میزان میں ہو گا“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور عمرو نامی اس راوی کے بارے میں یحیی بن معین نے کہا: ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں کی ہے ، اگر ایسا ہے ، تو پھر
یہ روایت ” مرسل “ ہو گی اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہوں گے ، صرف عمرو کا معاملہ مختلف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العتق / حدیث: 7237
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1472)»