کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جس کے ہاتھ پر کسی نے اسلام قبول کیا ہو اور اس نے کوئی وارث نہ چھوڑا ہو
حدیث نمبر: 7191
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ عَلَى يَدَيَّ وَلَهُ مَالٌ وَقَدْ مَاتَ . قَالَ : " فَلَكَ مِيرَاثُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ قَالَ : حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ ، فَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنْهُ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے بتایا : ایک شخص نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا ، اس کا مال موجود ہے ، اس کا انتقال ہو گیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کی وراثت تمہیں ملے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : کثیر بن مرہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے اگر تو انہوں نے اس سے سماع کیا ہے ، تو پھر یہ حدیث ” صحیح “ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : کثیر بن مرہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے اگر تو انہوں نے اس سے سماع کیا ہے ، تو پھر یہ حدیث ” صحیح “ ہے ۔