حدیث نمبر: 7153
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بالغ ہونے کے بعد ، یتیمی نہیں ہوتی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 7154
وَعَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ ، وَلَا يُتْمَ عَلَى جَارِيَةٍ إِذَا هِيَ حَاضَتْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بالغ ہونے کے بعد یتیمی نہیں ہوتی ، اور لڑکی کو جب حیض آ جائے ، تو پھر یتیمی نہیں ہوتی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔