حدیث نمبر: 6926
عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ اسْتَقْرَضَ مِنْ عُثْمَانَ سَبْعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ ، فَلَمَّا طَلَبَهَا مِنْهُ قَالَ : إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ آلَافٍ . فَخَاصَمَهُ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ عُثْمَانُ : أَقْرَضْتُهُ سَبْعَةَ آلَافٍ وَقَالَ الْمِقْدَادُ: يَحْلِفُ أَنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : قَدْ أَنْصَفْتَ ، [ فَأَبَى أَنْ يَحْلِفَ ] فَقَالَ : خُذْ مَا أَعْطَاكَ . فَقَالَ : وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ . قَالَ : فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَحْلِفَ أَنَّ هَذَا لَيْلٌ ، وَهَذَا النَّهَارُ ؟ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سات ہزار درہم قرض لیا ، جب انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ، تو انہوں نے یہ کہا: یہ تو چار ہزار رقم تھی ۔ انہوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا ، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اسے سات ہزار درہم قرض کے طور پر دیے تھے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ یہ حلف اٹھا لیں کہ وہ سات ہزار تھے ، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے انصاف سے کام لیا ہے لیکن پھر انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو تمہیں دے رہا ہے تم وہ وصول کر لو ، انہوں نے کہا: اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ، یہ سات ہزار ہی ہیں تو انہوں نے فرمایا : اس بات کے بارے میں حلف اٹھانے میں تمہارے لئے کیا چیز رکاوٹ بنے گی کہ یہ رات ہے اور یہ دن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔