کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جو امانت کے نام پر حلف اٹھاتا ہے
حدیث نمبر: 6901
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ ، فَقَالَ : " أَلَسْتَ الَّذِي تَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو امانت کے نام پر حلف اٹھاتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا : کیا تم وہ شخص نہیں ہو ، جو امانت کے نام پر حلف اٹھاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 6901
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح