کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس پانی کا بیان ، جو باغات کے پاس سے گزرتا ہے
حدیث نمبر: 6809
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي سَيْلٍ مَهْزُورٍ : " يُمْسِكُ الْأَعْلَى عَلَى الْأَسْفَلِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكَعْبَيْنِ ، ثُمَّ يُرْسِلُ عَلَى الْأَسْفَلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” مہزور “ نامی پانی کی ندی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اوپر والے لوگ پانی کو نیچے والے لوگوں کے پاس جانے سے روکے رکھیں گے ، جب تک وہ ٹخنوں تک نہیں پہنچ جاتا ، پھر وہ نیچے والوں کے لیے چھوڑ دیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6809
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6810
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَهْلُ أَسْفَلِ الشُّرْبِ أُمَرَاءُ عَلَى أَهْلِ أَعْلَاهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ عُبَادَةَ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي الْأَحْكَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پانی میں نیچے والے لوگ ، اوپر والوں پر امیر ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث احکام سے متعلق باب میں آئے گی ، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے ، اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6810
درجۂ حدیث محدثین: منقطع