مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَاءِ يَمُرُّ عَلَى الْبَسَاتِينِ . باب: اس پانی کا بیان ، جو باغات کے پاس سے گزرتا ہے
حدیث نمبر: 6809
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي سَيْلٍ مَهْزُورٍ : " يُمْسِكُ الْأَعْلَى عَلَى الْأَسْفَلِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكَعْبَيْنِ ، ثُمَّ يُرْسِلُ عَلَى الْأَسْفَلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” مہزور “ نامی پانی کی ندی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اوپر والے لوگ پانی کو نیچے والے لوگوں کے پاس جانے سے روکے رکھیں گے ، جب تک وہ ٹخنوں تک نہیں پہنچ جاتا ، پھر وہ نیچے والوں کے لیے چھوڑ دیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔