حدیث نمبر: 6529
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُدْعَانَ : " إِذَا اشْتَرَيْتَ نَعْلًا فَاسْتَجِدَّهَا ، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ ثَوْبًا فَاسْتَجِدَّهُ ، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ دَابَّةً فَاسْتَفْرِهْهَا ، وَإِذَا كَانَ عِنْدَكَ كَرِيمَةُ قَوْمٍ فَأَكْرِمْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جدعان رضی اللہ عنہ سے کہا: جب تم جوتا خریدو تو نیا خریدو جب تم کپڑا خریدو تو نیا خریدو جب تم جانور خریدو تو عمدہ قسم کا خریدو ، اور جب تمہارے پاس کسی قوم کی معزز خاتون ( یعنی بیوی ) ہو ، تو اس کی عزت افزائی کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 6530
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمْرِو بْنِ جُدْعَانَ : " إِذَا اشْتَرَيْتَ نَعْلًا فَاسْتَجِدَّهَا ، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ ثَوْبًا فَاسْتَجِدَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن جدعان رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” جب تم جوتا خریدو تو نیا خریدو اور جب تم کپڑا خریدو تو نیا خریدو “ ۔