مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ شِرَاءِ الْجَيِّدِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ . باب: ہر قسم کی چیز میں سے ، عمدہ چیز خریدنا
حدیث نمبر: 6530
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمْرِو بْنِ جُدْعَانَ : " إِذَا اشْتَرَيْتَ نَعْلًا فَاسْتَجِدَّهَا ، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ ثَوْبًا فَاسْتَجِدَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن جدعان رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” جب تم جوتا خریدو تو نیا خریدو اور جب تم کپڑا خریدو تو نیا خریدو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ متروک ہے ۔