حدیث نمبر: 6430
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُنْزِلُوهُنَّ الْغُرَفَ ، وَلَا تُعَلِّمُوهُنَّ الْكِتَابَةَ ، وَعَلِّمُوهُنَّ الْغَزْلَ وَسُورَةَ النُّورِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم ان خواتین کو بالا خانوں میں نہ ٹہراؤ اور انہیں تحریر کی تعلیم نہ دو انہیں سوت کاتنے کی اور انہیں سورہ نور کی تعلیم دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم شامی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ کذاب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم شامی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ کذاب ہے ۔
حدیث نمبر: 6431
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى هِنْدَ بِنْتِ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ وَهِيَ امْرَأَةُ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ وَبِيَدِهَا مِغْزَلٌ تَغْزِلُ فَقُلْتُ لَهَا : تَغْزِلِينَ ، وَأَنْتِ امْرَأَةُ أَمِيرٍ ؟ فَقَالَتْ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ جَدِّي قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَطْوَلُكُنَّ طَاقَةً أَعْظَمُكُنَّ أَجْرًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْحَلَّالُ قَالَ ابْنُ مَعِينٍ : كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
زیادہ بن عبداللہ قرشی بیان کرتے ہیں : میں ہند بنت مہلب بن ابوصفرہ کے پاس گیا وہ حجاج بن یوسف کی اہلیہ تھیں ان کے ہاتھ میں سوت کاتنے کا آلہ تھا جس کے ذریعے وہ سوت کات رہی تھیں میں نے ان سے کہا: کیا آپ سوت کات رہی ہیں جبکہ آپ گورنر صاحب کی بیوی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو میرے دادا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” جو تم میں سے زیادہ طویل بنے گی وہ زیادہ اجر پائے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان الحلال ہے یحیی بن معین کہتے ہیں : وہ کذاب ہے ۔