مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ صِنَاعَةِ النِّسَاءِ . باب: خواتین کی کاریگری
حدیث نمبر: 6430
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُنْزِلُوهُنَّ الْغُرَفَ ، وَلَا تُعَلِّمُوهُنَّ الْكِتَابَةَ ، وَعَلِّمُوهُنَّ الْغَزْلَ وَسُورَةَ النُّورِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم ان خواتین کو بالا خانوں میں نہ ٹہراؤ اور انہیں تحریر کی تعلیم نہ دو انہیں سوت کاتنے کی اور انہیں سورہ نور کی تعلیم دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم شامی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ کذاب ہے ۔